Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

تہواروں سے قبل وزیر اعلی کی بڑی سوغات،ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے متاثرہ خاندانوں کو خصوصی امداد کی تقسیم کا کام شروع کیا،2 لاکھ 4 ہزار 280مستفیدین کے کھاتے میں آج 71 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار روپے منتقل کئے گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Oct.

پٹنہ 22 اکتوبر 2022:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج 1 انے مارگ واقع ‘سنکلپ’ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سال 2022 میں ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے متاثرہ خاندانوں میں خصوصی امداد کی تقسیم کے کام کا آغاز ریمورٹ کنٹرول سے کیا۔ ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ 11 اضلاع کے 96 بلاکوں میں 937 پنچایتوں کے 7841 ریونیو گراموں اور اس کے تحت آنے والے تمام گاوں، ٹولوں اور بساوٹوں کے تمام متاثرہ خاندانوں کو خصوصی امداد کی صورت میں گریچیوٹس ریلیف (GR) کی رقم روپے 3500روپے فی کنبہ کی شرح سے ان کے اکاؤنٹ منتقل کی جارہی ہے۔ تہواروں سے قبل ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے آج 11 اضلاع گیا، اورنگ آباد، نوادہ، جہان آباد، نالندہ، مونگیر، شیخ پورہ، لکھی سرائے، جموئی، بھاگلپور اور بانکا کے 2 لاکھ 4 ہزار 280 مستفیدوں کے کھاتوں میں3500روپے فی کنبہ کی شرح سے 71 کروڑ 49 لاکھ 80ہزار روپے ٹرانسفر کئے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چھٹھ سے قبل تمام متاثرہ خاندانوں کے کھاتے میں امدادی رقم منتقل ضرورکرائیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی متاثرہ خاندان چھوٹے نہیں۔ محکمہ کے افسران اور تمام اضلاع کے ڈی ایم اس کام کو جلد از جلد مکمل کرائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے ترتیب اور کم بارش کی وجہ سے پیدا شدہ خشک سالی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیاگیا۔ محکمہ زراعت کو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر متاثرہ بلاکوں، پنچایتوں،گاوں اورٹولوں کی شناخت کر نے اور فہرست بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے بلاک اور پنچایت سطح تک تمام گاوں، ٹولوں اور بساوٹوں کے متاثرہ خاندانوں کو خصوصی امداد دی جا رہی ہے۔ خوشی ہے کہ آج سے اس کی شروعات ہو گئی ہے۔ اس سے متاثرہ خاندانوں کو خصوصی امداد کی رقم ملے گی اور انہیں راحت ملے گی۔
پروگرام کے دوران، تمام خشک سالی سے متاثر11 اضلاع کے ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ چھٹھ مہاپرو سے قبل تمام متاثرہ خاندانوں کے کھاتوں میں رقم منتقل کر دی جائے گی، جس سے تہواروں کے دوران لوگوں کو سہولت ملے گی۔
پروگرام میں وزیر اعلیٰ کا استقبال سکریٹری آفات مینجمنٹ و آبی وسائل محکمہ جناب سنجے کمار اگروال نے سبز پودا پیش کرکے کیا۔
پروگرام کے دوران نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو، مالیات، کمرشئل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری،آفات منیجمنٹ کے وزیر جناب شاہنواز، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن مسٹر منیش کمار ورما، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، محکمہ زراعت کے سکریٹری مسٹر این سرون کمار، آفات مینجمنٹ اور آبی وسائل کے سکریٹری جناب سنجے کمار اگروال، وزیراعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار اور وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ موجود تھے، جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 11 اضلاع کے ڈی ایم اورمستفید ین وابستہ تھے۔

About the author

Taasir Newspaper