Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

سرجن گھوٹالے میں سی بی آئی کی کارروائی بہار ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ افسر گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

مدھےپورہ(سالک کوثر امام) سرجن گھوٹالے میں سی بی آئی کی بڑی کارروائی مدھے پورہ میں بھی سامنے آئی ہے۔ بہار ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ افسر کرشنا کمار کو وجئے دشمی کے دن مدھے پورہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس واقعہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ آج سی بی آئی کی ٹیم نے مدھے پورہ کے تونیاہی میں ان کے آبائی گھر اور ان کے ذریعہ چلائے جانے والے پرائیویٹ اسکول پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا ہے۔
ان کے طبی معائنے کے بعد بدھ کی دوپہر انہیں مدھے پورہ سول کورٹ میں ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔ بتایا گیا کہ ان کے خلاف پٹنہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے وارنٹ کے ساتھ ٹیم آئی تھی۔
جمعرات کو گرفتار کرشنا کمار کو پٹنہ کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت نے سرجن گھوٹالے کے معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بہار ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر کرشنا کمار کو 31 جنوری 2019 کو ان کی ریٹائرمنٹ کے دن برطرف کر دیا تھا۔ اس گھوٹالے میں نام آنے کے بعد وہ معطلی کی زد میں تھے۔
ان پر الزام تھا کہ جب وہ سہرسہ ضلع میں کوسی اسکیم کے تحت اسپیشل لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے طور پر تعینات تھے، تمام اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے، انہوں نے سہرسہ ضلع سے سرکاری رقم بھاگلپور میں سرجن مہیلا وکاس سہیوگ سمیتی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی تھی۔

 

About the author

Taasir Newspaper