Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سوریہ کمار یادیو ٹی۔ 20 کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں 50 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

گوہاٹی، 3 اکتوبر : بھارتی بلے باز سوریہ کمار یادیو نے ٹی ۔20 کرکٹ میں ایک خاص کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سوریہ کمار ایک کیلنڈر ایئر میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 50 چھکے لگانے والے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل گوہاٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی۔20 انٹرنیشنل کے دوران حاصل کیا۔
میچ میں سوریo نے صرف 22 گیندوں پر شاندار 61 رن بنائے۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔اب سوریہ کمار کے 2022 کیلنڈر سال میں کل 50 چھکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 42 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار اوپنر مارٹن گپٹل 2021 کیلنڈر سال کے دوران 41 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 237 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ سوریہ کمار یادیو اور کے ایل راہل نے ٹیم انڈیا کے لیے عمدہ نصف سنچریاں اسکو ر رکرتے ہوئے بالترتیب 61 اور 57 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 49، کپتان روہت شرما نے 43 اور دنیش کارتک نے ناٹ آوٹ 17 رن بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے 20 اوور میں 3 وکٹوں پر 221 رن ہی بنا سکی۔ ڈیوڈ ملر نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آوٹ106 رن بنائے جب کہ کوئنٹن ڈی کاک نے ناٹ آوٹ69 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی ایڈن مارکرم نے 33 رن کی اننگ کھیلی۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 2 اور اکشر پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے یہ میچ 16 رن سے جیت لیا۔

About the author

Taasir Newspaper