Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

سی بی آئی کل سسودیا کو گرفتار کرے گی: سوربھ بھاردواج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Oct۔

نئی دہلی، 16 اکتوبر: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کل سی بی آئی نے بلایا ہے۔ مرکزی حکومت کی ایجنسی سی بی آئی انہیں کل گرفتار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں کہ دہلی کے اندر ایکسائز میں نام نہاد 10 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ ہوا ہے۔ اب تک سی بی آئی-ای ڈی نے کم از کم 500 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اب حالت یہ ہے کہ چھاپوں کی اطلاع بھی میڈیا کو نہیں دی جاتی۔ چھاپے کے بعد وہ خاموشی سے اپنے گھر چلے جاتے ہیں۔
بھاردواج نے کہا کہ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر سمیت سینکڑوں مقامات پر چھاپے مارے گئے، لیکن 10 ہزار کروڑ میں سے کیا ملا؟ ان چھاپوں میں رقم، بے نامی جائیداد سمیت کوئی چیز نہیں ملی۔ منیش سسودیا کے گھر، گاؤں، بینک لاکر کی تلاشی لی گئی۔ لیکن سی بی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ منیش سسودیا کی کل گرفتاری کا اکسائز پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق گجرات کے انتخابات سے ہے۔ گجرات کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper