Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

فلم آدی پرْوش کے خلاف کاشی میں مظاہرہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

وارانسی ، 06 اکتوبر:آئندہ کچھ دنوں میں آنے والی فلم آدی پروش کے خلاف عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے اور اس کے خلاف احتجا شروع ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں وارانسی میں بھارتیہ عوامی پارٹی کارکنان نے جمعرات کو وارانسی میں احتجاج کیا۔ اس پارٹی کی قومی صدر نجمہ پروین نے کہا کچھ لوگ فلم بناکر آزادی اظہار کے نام پر ہندو مذہب کی تذلیل کر تے ہیں۔
نجمہ پروین نے کہا کہ بالی ووڈ نے بھارت کے سب سے بڑے دیوتا بھگوان شری رام اور ہنومان جی کی غلط تصویر پیش کرکے ایک سنگین گناہ اور ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ ایک ہندوستانی یہ کیسے برداشت کرسکتا ہے کہ بالی ووڈ بھگوان شری رام اور ہنومان جی کی توہین کرے اور ہم خاموش رہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر فلم ریلیز ہوئی تو پارٹی کارکنان ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور فلم کو کسی قیمت پر چلنے نہیں دیں گے۔ پارٹی نے سبھی سے اپیل کی کہ سبھی اس فلم کی مخالفت کریں۔ اس کے اداکاروں کی دیگر فلموں کی بھی مخالفت کریں۔
کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلم کے پروڈیوسروں، ہدایت کاروں، اداکاروں کو مذہبی منافرت پھیلانے اور خدا کی توہین کرنے پر کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ کوئی دوبارہ ایسا گناہ کرنے کی جرات نہ کرے۔ کارکنوں نے الزام لگایا کہ فلم کی رقم دہشت گرد تنظیموں نے خرچ کی ہے۔ بالی ووڈ پاکستانی آئی ایس آئی کا ماسک ہے، مافیا داؤد کے ٹکڑے پر پروان چڑھ رہا ہے۔ اس لیے یہ سب ہندوستانی ثقافت کی توہین کر رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper