Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

لالو کو گولیوں سے بھونآ موقع پر ہوئی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

سمستی پور، 6 اکتوبر ( فیروز عالم ) سمستی پور ضلع کے کلیان پور سے بڑی خبر موصول ہوئی ہے، جہاں دسہرہ کے دن نڈر مجرموں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کا قتل کردیا یہ واقعہ کلیان پور تھانہ علاقہ کے تحت انجانا پنچایت کے بنکی پور گاؤں کا ہے متوفی کی شناخت اسی گاؤں کے سریندر رائے کے 26 سالہ بیٹے لالو رائے کے طور پر کی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ مجرموں نے دیر شام لالو رائے کو ان کے گھر سے بلایا اور ان پر گولی چلا دی نوجوانوں پر نصف درجن سے زائد گولیوں کے نشانات پائے گئے گھر والے اسے کلیان پور پرائمری ہیلتھ سنٹر لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ قتل کے پیچھے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور تحقیقات میں مصروف ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے متعدد خول بھی برآمد کیے ہیں وہیں اس واقعہ کو لے کر گاؤں والوں میں پولیس کے تئیں شدید ناراضگی ہے لوگوں نے بتایا کہ کلیان پور تھانے کی پولیس کی عدم گشت کی وجہ سے کلیان پور تھانہ علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے ساتویں آسمان پر ہیں۔ جرائم پیشہ افراد میں پولیس کا خوف ختم!

About the author

Taasir Newspaper