Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

ملائم سنگھ یادو کی حالت سنگین، میدانتا کے آئی سی یو میں منتقل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Oct.

نئی دہلی،2اکتوبر: سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر ملائم سنگھ یادو کی حالت سنگین ہوگئی ہے۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ اس وجہ سے ملائم سنگھ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ملائم سنگھ یادو کئی دنوں سے یہاں علاج کروا رہے ہیں۔ ملائم سنگھ کو آئی سی یو میں شفٹ کرتے وقت بھائی شیوپال سنگھ یادو اور بیٹا پرتیک ان کے ساتھ موجود ہیں۔ والد کے صحت کی جانکاری ملتے اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نئی دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔غور طلب ہے کہ میدانتا اسپتال میں ان کا علاج ڈاکٹر سشیل کٹاریا کی دیکھ ریکھ میں چل رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگھ کی صحت طویل عرصہ سے خراب چل رہی ہے۔ ان کا کنبہ تین مہینے پہلے انہیں اس اسپتال میں لایا تھا۔ یہاں پورے چیک اپ کے بعد انہیں پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا، لیکن دو پہر کو انہیں اچانک سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی۔

About the author

Taasir Newspaper