Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

نوجوانوں نے بارش میں پنڈال کی سیر کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا، ویڈیو ہوئی وائرل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

کولکاتا، 03 اکتوبر : درگا پوجا کے آغاز سے ہی کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے لوگوں کو پنڈال میں آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس سب کے درمیان کچھ نوجوانوں نے بارش کے موسم میں پوجا گھومنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نوجوانوں کا ایک گروپ بغیر چھتریوں کے ایک پنڈال سے دوسرے پنڈال میں بغیر بھیگے ہوئے آرام سے جاتے نظر آ رہا ہے۔
دراصل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز بارش کے درمیان 10-12 لڑکے اور لڑکیا اپنے سرکے اوپر پولی تھین کی بڑی شیٹ رکھ کر آرام سے درگا پوجا گھوم رہے ہیں۔چار چار نوجوانوں نے پولی تھین شیٹ کو چاروں کونوں کو اپنے سروں کے اوپر پکڑ رکھا ہے اور وہ تیز بارش میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ دور سے منڈپ میں شہنائی کی دھن سنائی دے رہا ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ باکس میں لکھے گئے لوگوں کے کمنٹس کو پڑھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو اسی درگا پوجا کی ہے۔ یہ وائرل ویڈیو انٹرنیٹ کی دنیا میں موضوع بحث بن گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper