Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

نیشنل فلم ایوارڈ ملنے پر کاجول نے مزیدار انداز میں کی شوہر اجے دیوگن کی تعریف

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Oct.

ممبئی :نیشنل فلم ایوارڈ 2020 کا انعقاد جمعہ کو دہلی میں منعقد ہوا۔ ملک کی صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو نے تمام فاتحین کو 68 ویں نیشنل ایوارڈ اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔ اس تقریب میں اجے دیوگن کو فلم تاناجی کے لیے نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ہی ادارکاروں کو مداح اور مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دے رہے ہیں۔
دوسری جانب اجے دیوگن کی اداکارہ اہلیہ کاجول نے اجے دیوگن کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے مزاحیہ انداز میںردعمل دیا ہے۔ کاجول نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اجے دیوگن کی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے نیشنل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کاجول نے کیپشن میں لکھا- ’دو نیشنل ایوارڈز گھر لانا اور اچھا دکھنا کافی مشکل ہے، کاجول کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اجے دیوگن کو اس سال فلم تانا جی کے لیے نیشنل ایوارڈ ملا ہے۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل اجے دیوگن کو ان کی فلم زخم اور’ دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ‘ کے لیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔بتادیں کہ نیشنل ایوارڈ 2020 کی تقریب گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکی تھی۔ سال 2019 کے بعد گزشتہ روز اس ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper