Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

پرینکا چوپڑا کی کملا ہیرس سے ملاقات، خواتین کے حقوق پر بات چیت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct.

واشنگٹن، 03 اکتوبر: فلم اداکارہ پرینکا چوپڑا نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی اور خواتین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پرینکا نے جمعہ کے روز ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی ویمنز لیڈرشپ فورم کانفرنس میں شرکت کی تھی اور اس دوران ان کی ملاقات ہیرس سے ہوئی۔
چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کانفرنس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور ہیرس کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ بہت پہلے سے ہی دنیا نے خواتین کی طاقت کو کم تر سمجھا۔ ہمیں نظر انداز کیا گیا اور خاموش کرایا گیا لیکن بلے لوث کام کرنے والی خواتین کی قربانی اور عزم کو شکریہ۔ آج ہم ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاںہم ایک ساتھ مشترکہ طور پر غلطیوں کو درست کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بحث کا ایک اہم مدعہ تھا، جس کی وجہ سے گزشتہ رات واشنگٹن میں ویمن لیڈرشپ فورم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ بات چیت ہوئی۔
چوپڑا نے کہا کہ انسانیت کو پچھلے دو سالوں میں کچھ بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوری استحکام اور ترقی کی ضرورت کو محسوس کر رہے ہیں، امریکہ کے لیے یہ 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے ہوا۔ ہر شخص کا کردار ہے۔ انتخابی عمل میں حصہ لینے اور اپنا حق رائے دہی کااستعمال کرنے ،خاص طور پر خواتین کے لیے کیونکہ ہمیں متحرک ہوکر حصہ لینا ہوگا، تاکہ ہمارے حقوق کا خیال رکھا جائے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ امریکا میں ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہیں تاہم ان کے شوہر نک جوناس امریکی انتخابات میں ووٹ دیتے ہیں اور ان کی بیٹی مالتی میری جوناس بھی ووٹ ڈالیں گی۔
قبل ازیں اپنے خطاب میں چوپڑا نے کہا تھا کہ ہندوستان میں خواتین اعلیٰ ترین منتخب عہدہ تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں، لیکن امریکہ میں ایسا نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper