Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

پوتن کی بڑھتی دھمکیوں کے درمیان پولینڈ نے امریکہ سے جوہری ہتھیاروں کا کیا مطالبہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

واشنگٹن/وارسا، 6 اکتوبر:۔ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان یورپی ملک پولینڈ نے اپنی سلامتی کے لیے امریکا سے جوہری ہتھیاروں کا مطالبہ کیا ہے۔ پولینڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کی حملہ ا?ور افواج کا صفایا کرنے کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔
پولینڈ کے صدر ڈوڈا کا جوہری ہتھیاروں کا مطالبہ اس اشارے کی تازہ ترین مثال ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو روکنا چاہتے ہیں۔ ڈوڈا کا یہ تبصرہ روس کی جانب سے ہمسایہ ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی اجازت کے بعد ا?یا ہے۔
پولینڈ کے صدر نے کہا کہ یہ پولینڈ کے لیے ’’نیوکلیئر شیئرنگ‘‘ پروگرام میں شامل ہونے کا موقع ہے۔ جس کے تحت امریکا پولینڈ کو نیوکلیئر بم ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ تربیت کا موقع دے سکتا ہے۔ پولینڈ میں امریکی جوہری ہتھیار لے جانا جوہری عدم پھیلاو کے معاہدے اور 1997 کے نیٹو روس فاو?نڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper