پٹنہ میں موسلادھار بارش، ڈاک بنگلہ پوجا کمیٹی کا استقبالیہ گیٹ منہدم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

پٹنہ، 3 اکتو: راجدھانی پٹنہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ڈاک بنگلہ چوراہے کے پوجا پنڈال کے سامنے سجا ہوا استقبالیہ گیٹ گر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈاک بنگلہ چوراہے پر افراتفری مچ گئی۔ حالانکہ ڈاک بنگلہ پوجا کمیٹی کے ذمہ داراتن نے اسے درست کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ کمیٹی کے کارکنوں کے ساتھ موقع پر موجود پٹنہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اس گرے ہوئے استقبالیہ گیٹ کو اٹھانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
نوراتری کے وقت اشٹمی نومی اور دشمی پر پٹنہ میں میلے کا ماحول ہوتا ہے اور لوگ پوجا پنڈال دیکھنے ا?تے ہیں، دریں اثنا ہونے والی بارش نے میلے میں ا?نے والے لوگوں کا ماحول خراب کر دیا ہے۔ جو دکاندار اس بار دسہرہ کے موقع پر یہ توقع کر رہے تھے کہ کورونا کی وجہ سے 2 سال سے فروخت نہیں ہو ر ہی تھی اس بار دکان چلے گی اورخریدار بھی ا?ئیں گے مگر وہ بارش کی وجہ سے بہت مایوس ہیں، کئی جگہوں پر تعمیراتی کام کی وجہ سے صورتحال کیچڑ جیسی ہو گئی ہے۔ سڑک پر بھی کئی مقامات پر کام جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفانی ہواو?ں کا اثر خلیج بنگال کے بالائی علاقوں میں 3 دن سے برقرار ہے جس کی وجہ سے ریاست میں بارش کا نظام فعال ہوگیا ہے اور پوری ریاست میں بارش کا امکان ہے۔ پٹنہ میں ا?ج یعنی پیر کے روز نصف گھنٹے سے زیادہ وقت سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی جگہوں پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور مختلف پوجا پنڈال گیلے ہو گئے ہیں اور ان سے پانی ٹپکنے لگا ہے۔