Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ڈبلیو بی بی ایل: سڈنی تھنڈر میں شامل ہوئیں انگلینڈ کی بلے باز ایمی جونز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

میلبورن، 6 اکتوبر : انگلینڈ کی بلے باز ایمی جونز سڈنی تھنڈر میں شامل ہوگئی ہیں۔ جونز نے ڈبلیو بی بی ایل میں سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکارچرز کے ساتھ پانچ سیزن کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپنے سیزن کے اختتام میں ہیتھر نائٹ کے زخمی ہونے پر انگلینڈ کی بھی کپتانی کی تھی۔
ہندوستان کے خلاف حالیہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والی جونز نے کہا کہ وہ ڈبلیو بی بی ایل میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔جونز نے سڈنی تھنڈر کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا’’میں ایک یا دو سال سے لیگ میں ہوں، اس لیے پھر سے ٹورنامنٹ کا حصہ بننا بہت اچھا ہوگا۔ امید ہے کہ میں سڈنی تھنڈر کے لیے کچھ جیت میں تعاون دے سکوں گی‘‘۔
29 سالہ جونز آسٹریلیائی کرکٹ کی عظیم کھلاڑی ریچل ہینس کے ساتھ سڈنی تھنڈر اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔
جونز نے کہا،’’میں نے 2018 میں لافبورولائٹننگ(انگلینڈ کے ٹی۔20 ٹورنامنٹمیں)ریچل کے ساتھ کھیلا تھا اور وہ ایک بہترین کپتان تھیں۔ تھنڈر میں تجربے اور نوجوانوں کا زبردست امتزاج ہے۔ میں نے ہیتھرر نائٹ اور ٹیمی بیومونٹ سے جو کچھ سنا ہے وہ یہ ہے کہ کلب واقعی اچھے لوگوں کا گروپ ہے۔ میں اس کا حصہ بننے کا انتظار نہیں کر سکتی‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper