Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دسترخوان

ڈیولز ایگز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Oct۔

اجزاء: انڈے چھ سے آٹھ عدد، مایونیز آدھی پیالی، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، پارسلے ایک چائے کا چمچ، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب: اس ڈش کو عام طور پر ابلے ہوئے انڈوں سے بنایا جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ اسے پوچڈ ایگ سے بنا کر دیکھتے ہیں۔ اسے بنانے کیلئے المونیم کی چھوٹی پیالیاں لے لیں اور ہر یالی میں ایک قطرہ کوکنگ آئل ڈال کر اس پر چٹکی بھر نمک چھڑک دیں۔ پیالیوں کو فرائینگ پین میں رکھ دیں اور ہر پیالی میں ایک انڈے کی سفیدی ڈال دیں۔ فرائینگ پین میں احتیاط سے (پیالی کے اندر نہ جائے) پانی ڈالیں اور اسے شیشے کے ڈھکن سے ڈھک کر درمیانی آنچ پر رکھ دیں ۔تین سے چار منٹ میں سفیدی مکمل طور پر پک جائے گی، اسے چولہے سے ہٹا کر پانی سے نکال لیں اور مکمل ٹھنڈا ہونے پر پیالیوں کو کاٹ کر انڈے کی سفیدی کو نکال کر رکھ لیں۔فرائینگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل ڈال کر اس میں انڈوں کی زردیاں ڈال کر تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں، زردیوں کو الیکٹرک ہیٹر سے پھینٹیں اور اس میں نمک، کالی مرچ اور مایونیز ملا لیں۔لیجئے آپ کی ڈش تیار ہے۔

About the author

Taasir Newspaper