Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

کاجول کی فلم ‘ سلام وینکی’ اس دن سینما گھروں کی زینت بنے گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

فلم سازوں نے اداکارہ کاجول کی آنے والی فلم ‘ سلام وینکی’ کی ریلیز کی تاریخ طے کر دی ہے، جو کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ فلم رواں سال 9 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
کاجول کی شاندار اداکاری سے مزین اس فلم کو تجربہ کار اداکارہ-ڈائریکٹر ریوتی ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ ایک سچی کہانی اور حقیقی کرداروں سے متاثر، ‘سلام وینکی’ ایک مثالی ماں سجتا کے گرد گھومتی ہے، جس نے انتہائی مشکل حالات کا مسکراہٹ کے ساتھ سامنا کیا۔
فلم میں کاجول سجاتا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ کاجول اور ریوتی دونوں فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ فلم کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن یہ یقینی ہے کہ یہ ایک متاثر کن اور دل کو چھو لینے والی کہانی ہوگی۔ بلائیو پروڈکشن اور ٹیک 23 اسٹوڈیو پروڈکشن کے بینر تلے سورج سنگھ اور شردھا اگروال کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی سمیر اروڑہ نے لکھی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper