Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کانگریس صدر سونیا گاندھی پہلی بار ’بھارت جوڑو یاترا‘ میںہوئیں شامل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

بنگلورو، 06اکتوبر :کانگریس صدر سونیا گاندھی آج پہلی مرتبہ ’بھار جوڑو یاترا‘ میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے گاو?ں جکن ہلی میں راہل گاندھی اور دیگر پدیاتریوں کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئیں اور 3 کلومیٹر تک پیدل چلیں گی۔ کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھڑگے بھی سونیا گاندھی کے ہمراہ موجود رہے۔ بھارت جوڑو یاترا آج پانڈوپورہ سے برہمادیوراہلی تک جائے گی۔ قبل ازیں سونیا گاندھی نے گزشتہ روز (5 اکتوبر) کو میسور کے بھیمناکولی مندر کے درشن کئے تھے۔خیال رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو دسہرہ کے پیش نظر دو دن کے لئے آرام دیا گیا تھا۔ دسہرہ تقریبات میں شرکت کے بعد آج تمام پدیاتروں نے دوبارہ اپنی یاترا شروع کی۔ حسب معمول یاترا میں زبردست جوش و خروش نظر آیا اور مقامی لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران عام لوگ اپنے محبوب لیڈران کی ایک جھلک پانے کے لئے بیقرار نظر آئے اور موقع ملتے ہی ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

About the author

Taasir Newspaper