Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کیرالہ میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 9 افراد ہلاک، 40 زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

ترواننت پورم، 06اکتوبر: کیرالہ میں وڈّکن چیری کے قریب منگلم میں جمعرات کی صبح سیاحوں کی بس اور سرکاری کیایس آر ٹی سی کی بس کے درمیان ٹکر میں 9 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پلکڑ ضلع کے منگلم میں رات 12 بجکر 5 منٹ پر کوٹارکڑا سے کوئمبٹور جانے والی بس کو ایک سیاحوں کی بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بس دلدل میں گر گئی۔ اس حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ حادثہ کے وقت بس میں ایرناکولم کے مار بیسل کے ودیانکیتن اسکول کے 42 طلباء اور پانچ اساتذہ سوار تھے۔تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں پلکڑ ڈسٹرکٹ اسپتال، تھریسور میڈیکل کالج، الاتھور تعلق اسپتال اور وڈکنچیری کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ الاتھور اور وڈکنچیری سے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔

About the author

Taasir Newspaper