اب رندیپ ہڈا اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کریں گے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

ممبئی :فلم اداکار رندیپ ہڈا اس وقت اپنی آنے والی فلم ’سوتنتر ویر ساورکر ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا اس فلم کے اداکار کے بارے میں ایک تازہ خبر سامنے آرہی ہے۔ اداکار اب فلم کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری بھی کریں گے۔ یعنی اب رندیپ اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
یہ فلم آزادی پسند ونائک دامودر ساورکر کی بایوپک ہے۔ فلم سے اداکار کی پہلی جھلک پہلے ہی سامنے آ چکی ہے۔ فلم میں رندیپ ٹائٹل رول یعنی ویر ساورکر میں نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ مہاراشٹر اور لندن میں کی جائے گی۔ فلم کو آنند پنڈت ، سیم خان اور سندیپ سنگھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔ فلم 26 مئی 2023 کو ویر ساورکر کے 140 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔