اتر پردیش نے 36ویں نیشنل گیمز میں باسکٹ بال میں طلائی تمغہ حاصل کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

لکھنؤ، 03 اکتوبر: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گجرات میں منعقد کئے جا رہے 36ویں قومی کھیلوں میں باسکٹ بال مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر اتر پردیش کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آزادی کے بعد پہلی بار اتر پردیش نے پیر کو باسکٹ بال مقابلے میں مہاراشٹر کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے باسکٹ بال ٹیم کے کپتان ہرش ڈاگر کو فون پر مبارکباد دی۔
اس سے قبل اتوار کو اتر پردیش کی کبڈی ٹیم 36ویں قومی کھیلوں میں چیمپئن بنی۔ کبڈی میں بھی اتر پردیش نے پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے اتر پردیش کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کے کپتان راہل چودھری سے فون پر بات کرتے ہوئے یوگی نے پوری ٹیم کے کھیل کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔