بہار:چڑھتے سورج کو ارگھیہ دینے کے ساتھ چھٹھ پوجا اختتام پذیر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST Oct.

پٹنہ، 31 اکتوبر: بہار، جھارکھنڈ اور مشرقی اترپردیش سمیت ملک کی تقریباً 30 کروڑ ا?بادی کے عقیدے اور صفائی کا عظیم تہوار چھٹھ پیر کی صبح چڑھتے سورج کو ارگھیہ پیش کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔بہار میں کوسی، گنڈک، باگمتی اور گنگا گھاٹ سمیت تمام چھوٹی بڑی ندیوں پر ا?ج صبح چڑھتے سورج کو ارگھیہ پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے خاندان کے قریبی افراد کے ساتھ ا?ج وزیراعلیٰ رہائش گاہ پر چڑھتے سورج کو ارگھیہ پیش کیا اور ریاست کے لوگوں کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
پٹنہ کے دیگھا گھاٹ کے ا?س پاس رہنے والی خاتون ورتیوں نے پیدل ہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ندی کے کنارے کا سفر کیا۔ اس دوران وہ چھٹھ کا گانا گا رہی تھیں۔ گنگا کے کنارے پہنچ کر عقیدت مندوں نے سب سے پہلے ا?م کے تاتون سے منہ دھوئے۔ اس کے بعد ندی کے پانی میں نہانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ نہانے کے بعد عقیدت مندوں نے سورج کو جل چڑھایا۔