بیس ملین سے زائد شائقین کی توجہ پانے والی دبئی ایکسپو کا آج پھر افتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Oct.

ابوظہبی ،یکم اکتوبر نئے دور کی آواز دبئی ایکسپو 2020 وصل گنبد کو ایک مرتبہ پھر بحال کرنے کی شروعات ہو گئی ہیں۔ اس کی نئی زندگی کا آغاز آج ہفتے کے روز یکم اکتوبر سے ہوگا، کیونکہ وصل گنبد کی حیثیت ایک عالمی میلے جیسی ہو چکی ہے۔ایکسپو سٹی دبئی کے برانڈ کی تجدید کرتے ہوئے جس طرح ایکسپو 2020 میں نے دنیا کو امارات میں خوش آمدید کہا تھا اور چھ ماہ کے دوران 20 ملین لوگوں نے ایکسپو وزٹ کی تھی۔ ایکسپو کی بحالی کے سلسلے میں الوصل کو بصری اور موسیقی کی نمائش سے روشن کیا جائے گا۔اس کی سطح پر 360 ڈگری کی پروجیکشن کی روشنی سورج غروب ہوتے ہی نماز مغرب کے بعد روشن ہو جائیں گی اور ا س کے ساتھ ہی الوصل کی راتیں جاگ جائیں گی۔ منتظمین نے اسے شہر کے لوگوں کے درمیان اشتراک اور تخلیقی جذبے کے جشن کا نام دے رہے ہیں۔ کہ یہی مستقبل کا شہر ہے۔الوصل کی یہ پروجیکشنز ہفتے میں پانچ دن جاری رہا کریں گی، بدھ سے اتوار کے درمیان ہوں گی اور کسی بھی وزٹ کرنے والے سے کوئی فیس یا چارجز نہیں لیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں شائقین کو پاس جاری کیے جائیں گیجو ہفتے کی شام کم از کم چار پویلینز سے اندر جا سکیں گے۔ایکسپو میں داخلے کے لیے کام آنے والا یہ پاس لوگوں کو ویڑن اور خواتین کی پویلین تک رسائی دلانے کا ذریعہ بنے گا۔ اسی پاس کی بدولت تین دوسری پویلینز تک بھی رسائی ہو سکے گی۔ یہ پویلینز ماہ ستمبر کے دوران کھولی گئی تھیں تاکہ ان کے ذریعے سے ایک سافٹ لانچنگ ممکن ہو جائے۔ان پویلینز میں سے ایک پویلین ٹیرا کی ہے۔ جو عالمی معیار کی پائیدار کا بہترین فن تعمیر اور ڈیزائن ہے۔ یہ شائقین کا ماحول کے ساتھ تعلق جوڑنے کے سفر سے گزارے گا۔ ایسا سفر جو سمندر اور جنگل دونوں کے ماحول سے آشنائی دے گا۔جبکہ الیف انسان کی ذرائع آمدورفت کے حوالے سے ترقی سے آگاہی کا ذریعہ ہوگا۔ اس سال لے آکر میں اپرچونٹی پویلین ایک عجائب گھر کی شکل اختیار کر جائے گی۔ اس پہلو سے تاریخ اور اس پر دنیا کے اثرات کا اظہار ہو گا۔ انسانی کامیابیوں کا جشن ایکسپوکی صورت میں ہوگا۔ایکسپو دبئی سٹی اماراتی سٹوڈنٹس کو بھی اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش میں ہو گی۔ اس مقصد کے لیے تعلیمی تجربات اور انٹرایکٹو ورکشاپس کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں تھیمز کی جھلک ہوگی اور پویلینز ہوں گی۔علاوہ ازیں بھی بہت کچھ اس ایکسپو کا حصہ ہو گا، جس میں تفریح ہوگی، مزے مزے کے کھانے ہوں گے، لطف اندوزی کے مواقع ہوں گے، کھیلیں ہوں گی اور خریداری کے لیے ایک بڑ ا مال ہوں گا۔ شائقین کی سورای پر گھومنے کے لیے بھی منفرد انداز اختیار کیا جائے گا، سائیکل ہوں گے، سکوٹیز ہوں گی اور پرانے وقتوں کی شاہانہ سوار کی صورت میں بگیاں ہوں گی۔