سونیا اور راہل نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Oct.

نئی دہلی، 2 اکتوبر:کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھڑگے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔محترمہ گاندھی بابائے قوم کو پھول چڑھانے کے لیے صبح راج گھاٹ گئیں اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے راج گھاٹ پر کل مذاہب دعا میں شرکت کرکے باپو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ راہل، جو بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں، نے ٹویٹ کرکے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’باپو نے ہمیں سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنا سکھایا، محبت، ہمدردی، ہم آہنگی اور انسانیت کے معنی سمجھائے۔ آج گاندھی جینتی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ہندوستان کو اسی طرح متحد کریں گے جس طرح انہوں نے ملک کو ناانصافی کے خلاف متحد کیا تھا۔