سیوان میں حامیوں نے لگایا’’ شہاب الدین چوک‘‘ کا بورڈ، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST Oct.

سیوان، 31 اکتوبر: بہارکے سیوان میں ہائی وے کے قریب محمد شہاب الدین چوک کے نام سیایک بورڈ نصب کیا گیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل سیوان کے سابق ایم پی مرحوم محمد شہاب الدین کئی بار ایم ایل اے اور کئی بار ایم پی رہ چکے ہیں، لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کے حامی انہیں ہمیشہ کسی نہ کسی طریقے سے یاد کرتے رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پرجو شہاب الدین چوک کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ سیوان سے متصل ہائی وے جو سیوان سے میر گنج کی طرف جاتی ہے، وہاں سے ایک محلے کا راستہ نکلتا ہے۔ اس کا نام تڑوا ہے۔ ٹھیک وہیں پر گاو?ں کو جانے والی سڑک کے کونے پر شہاب الدین کے حامیوں نے ایک بورڈ لگا دیا ہے۔ اس پر شہاب الدین چوک لکھا ہے۔ یعنی اب گاو?ں کو جانے والی سڑک شہاب الدین چوک کے نام سے جانی جائے گی۔
واضح ہو کہ شہاب الدین کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی ڈاکٹر شہاب الدین اب اس دنیا میں نہیں رہے اور اپنی زندگی میں کئی بار ایم ایل اے اور ایم پی کے طور پر ضلع کی قیادت کر چکے ہیں۔ جب وہ ایم پی تھے تو سیوان میں ترقی کی لہر تھی۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر ایک بھی سڑک، چوک، مجسمہ نہیں ہے۔ اسی لیے انہوں نے اس چوک کا نام شہاب الدین چوک رکھا ہے۔
محمد شہاب الدین ا?ر جے ڈی کے سابق ایم پی تھے۔ وہ سیوان میں ا?ر جے ڈی کے مضبوط ستون تھے۔ سابق ایم پی محمد شہاب الدین کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ حنا شہاب ان کی سیاسی وراثت کو سنبھال رہی ہیں۔ شہاب الدین کے خاندان کی مسلم ووٹروں میں اب بھی اچھی گرفت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شہاب الدین کے خاندان کے ایک فرمان پر مسلم ووٹرس ادھر سے ادھر جانے میں دیر نہیں کرتے ہیں۔