شمالی کوریا نے ایک بار پھر داغا بیلسٹک میزائل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

نئی دہلی، 6 اکتوبر: شمالی کوریا نے جمعرات کو مشرقی پانیوں کی جانب ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں میں پہلی بار جاپان پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کیے جانے کے دو دن بعد، انہوں نے یہ تجربہ کر کے دنیا کے سامنے اپنے ارادے کا اظہار کر دیا ہے۔
شمالی کوریا نے مشترکہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی میزائل مشقوں کے جواب میں جمعرات کو اپنے مشرقی ساحل کی طرف ایک اور بیلسٹک میزائل لانچ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیونگ یانگ کے علاقے سمسوک علاقے سے صبح 6.01 سے 6.23 بجے (مقامی وقت) کے درمیان میزائل فائر کیے جانے کی اطلاع ہے۔ شمالی کوریا نے منگل کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا۔ گزشتہ دو ہفتوں میں شمالی کوریا کا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔