شیخ احمد نواف الصباح دوسری بار کویت کے وزیر اعظم مقرر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

کویت سٹی ،06اکتو:شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ کویت کا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ شیخ احمد نواف الصباح امیر کویت کے صاحبزادے ہیں۔ انہیں گزشتہ روز ولی عہد نے دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا اور نئی کابینہ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔کویتی پارلیمنٹ کے انتخاب کی تکمیل حالیہ دنوں میں ہی ہوئی ہے۔ اس سے قبل کویت میں اندرونی سیاسی مسائل کی وجہ سے اصلاحات کا سلسلہ رک گیا تھا۔
جاری کیے گئے فرمان کے مطابق حسین اسماعیل کو وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے انہوں نے محمد الفارس کی جگہ لی ہے۔ جبکہ عبدالوہااب الرشید کو وزیر خزانہ اور شیخ احمد الناصر الصباح کو وزیر خارجہ کے طور پر ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔کویت میں پارلیمنٹ کے انتخابات 29 ستمبر کو مکمل ہوئے تھے۔ جن میں اپوزیشن نے اکثریت حاصل کر لی تھی۔ اس انتخاب کے بعد ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الحمد الصباح نے پارلیمنٹ کے معاملات میں جاری تعطل کا خاتمہ کیا تاکہ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان مل کر کام کریں۔
امریکہ کی اس اہم اتحادی ریاست میں سیاسی جماعتوں پر پابندی ہے مگر دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں کویتی پارلیمنٹ کو نسبتا زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ شیح مشعل احمد الصباح جو کہ امیر کویت کے زیادہ تر امور کو خود دیکھتے ہیں جولائی میں شیخ احمد بن الصباح کو ایک مرتبہ پہلے بھی وزیر اعظم مقرر کر چکے ہیں۔
یہ تقرری جولائی میں اپوزیشن کے بعض ارکان کے دھرنے کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ شیخ احمد بن الصباح نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان شیخ الصباح بن الخالد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جو اپریل میں مستعفی ہو گئے تھے۔