فلمساز کمل کشور مشرا گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Oct.

ممبئی، 28 اکتوبر: فلمساز کمل کشور مشرا کو جمعہ کی صبح امبولی پولیس نے اپنی بیوی پرجان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔پولیس انہیں آج عدالت میں پیش کرے گی۔ فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کمل مشرا ہندی فلم ‘ دیہاتی ڈسکو’ کے پروڈیوسر ہیں۔
امبولی پولیس کے مطابق مشرا کے خلاف ان کی بیوی یاسمین نے بدھ کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس نے شکایت میں کہا تھا کہ 19 اکتوبر کو وہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی تھی۔ اس دوران وہ اپنی رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں پہنچی۔ وہاں اس کا شوہر گاڑی میں کسی دوسری عورت کے ساتھ رومانس کر رہا تھا۔ جب اس نے گاڑی کی کھڑکی کھولنے کو کہا تو کمل انہیں گاڑی سے ٹکر مار تے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔