ممبئی:گربا کھیلتے ہوئے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، والد بھی صدمے سے چل بسے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

ممبئی 03 اکتوبر: ممبئی سے ویرار شہر کے گلوبل سٹی علاقے میں گربا کھیلتے ہوئے منیش کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ یہ خبر سنتے ہی نوجوان کے والد نرپت بھی صدمے سے چل بسے۔ باپ بیٹے کی اچانک موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ارنالہ ساگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق منیش نرپت جین کو اتوار کی رات گلوبل سٹی علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ کے صحن میں گربا کھیل رہے تھے۔ رات دیر گئے، اچانک ان کے سینے میں درد محسوس ہوا اور انہیں فوری طور پر ویرار کے سنجیو نی اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے منیش کو مردہ قرار دے دیا۔ یہ خبر سنتے ہی ان کے والد نرپت جین کو بھی صدمے سے دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی انتقال کر گئے۔
اس واقعہ سے کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی رپورٹ ارنالہ ساگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ ایک ہی دن خاندان کے دو افراد کی بدقسمت موت پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔