نالندہ کے چھٹھ گھاٹ پر رات بھر فحاشی، لوگوں نے لیا بار گرلس کے ڈانس کا لطف

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST Oct.

پٹنہ، 31 اکتوبر: چار روزہ چھٹھ پوجا کا تہوار چڑھتے سورج کو ارگھیہ کی پیشکش کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ ادھربہار کے نالندہ میں چھٹھ گھاٹ پر رات بھر فحاشی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ چھٹھ تہوار کی اہمیت نہ صرف بہار بلکہ دیگر ریاستوں اور غیر ملکیوں کو بھی معلوم ہے کہ اس تہوار میں کتنا خیال رکھا جاتا ہے لیکن وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ا?بائی ضلع نالندہ میں اس کا الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ چھٹھ گھاٹ پر جہاں سینکڑوں عقیدت مند سورج کو ارگھیہ پیش کرتے ہیں، اسی گھاٹ پر لوگوں نے گزشتہ رات بار گرلس کے رقص کا لطف اٹھایا۔ بار گرلس کے ڈانس کا یہ معاملہ ضلع کے سارے تھانہ جیرن ندی چھٹھ گھا ٹ کے قریب کا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر ا?پ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر ثقافتی پروگرام کے بہانے یہاں اسٹیج پر عقیدے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ مذہبی اسٹیج پر فحش رقص دیکھا گیا۔
واضح ہو کہ چھٹھ پوجا کے دوران سینکڑوں خواتین غروب ا?فتاب کے بعد ارگھیہ پیش کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عقیدت مندوں کے لیے ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ یہاں لوگوں نے بھوجپوری کے فحش گانوں پر زبردست رقص کیا۔ یہی نہیں، لوگ نشے میں دھت لڑکیوں کے ساتھ فحش رقص کرتے اور ان پر نوٹ پھینکتے رہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس پروگرام کی انتظامیہ اور پولیس کو کوئی خبر نہیں تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں ا?ئی اور کارروائی کی بات کہی۔