وارڈ 62میں ڈینگو کو لیکر جنگی سطح پر درجنوں محلہ میں فوگینگ کا کام شروع کیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Oct۔

پٹنہ سیٹی 16اکتبوبر :ڈینگو کے اثرات کو دیکھتے ہوئے پٹنہ اور پٹنہ سیٹی کے علاقہ میں سرکاری اور سماجی و فلاحی اداروں کی جانب سے اس ڈینگو سے بچنے کے لئے بیداری مہم چلایا جارہا ہے وہی وارڈوں میں عوامی نمائندوں کی جانب سے ڈینگو سے بچاؤ کے لئے فوگینگ کی جارہی ہے آج اسی سلسلہ میں وارڈ62 کے درجنوں محلوں میں مقامی سماجی کارکن امیش مہتا کی نگرانی میں فوگینگ کیا ہے وارڈ62 کے چوک شکار پور سیٹی اسکول کے علاقہ دوندی بازار شاہ فصاحت کا میدان بیگم پور میر اشرف کا مقبرہ لال املی گوریہ استھان خانقاہ اندرابیہ کی گلی اکھاڑہ پر کالی استھان باغ سادھو رام کا اکھاڑہ بنگالی کالونی و دیگر محلوں میں فوگینگ کیا ہے ا س موقع پر وارڈ کی کانسلر کے نمائندہ امیش مہتا نے کہا فوگینگ کا سلسلہ وارڈ62 میں روزانہ جاری رہے گا تاکہ وارڈ 62کی عوام ڈینگو جیسے امراض سے محفوظ رہیں