وزیر اعلیٰ نے شیتلا ماتا مندر ، شکتی پیٹھ بڑی پٹن دیوی اور چھوٹی پٹن دیوی مندر میں کی پوجا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

پٹنہ ، 03 اکتوبر: درگا اشٹمی کے موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کے روز پٹنہ سٹی کے اگم کنواں میں شیتلا ماتا مندر اور شکتی پیٹھ بڑی پٹنہ دیوی مندر میں مہاگوری کی پوجا کی۔ پوجا کرتے ہوئے انہوں نے ریاست اور ملک میں امن اور ترقی کی دعا کی۔ ان کے ساتھ وزیر خزانہ وجے چودھری بھی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے درگا پوجا اور دسہرہ کے تہوار پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دسہرہ کا تہوار خوشی اور مسرت کا تہوار ہے۔ تمام لوگ اس تہوار کو پرامن طریقے سے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ انہوں نے چھوٹی پٹن دیوی مندر میں پوجا کی۔ دیوی درگا کی پوجا کرنے کے بعد انہوں نے ریاست کی خوشی اور خوشحالی کی دعا کی۔ اس موقع پر ا?رگنائزنگ بورڈ کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کا روایتی طور پر استقبال کیا گیا۔