ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرا کر دوسری جیت درج کر لی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

سلہٹ، 3 اکتوبر: ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری جیت درج کر لی۔
اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو صرف 59 رن تک محدود رکھنے والی پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 70 رنز تک محدود کر دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔ سلمیٰ کے علاوہ کپتان نگار سلطانہ نے 17 اور لتا منڈل نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے 2-2 جبکہ سعدیہ اقبال اور عمائمہ سہیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان نے 12.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 36 اور بسمہ فرح نے ناٹ آؤٹ 12 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ منیبہ علی نے 14 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے واحد وکٹ حاصل کی۔