پوتن نے مغربی ممالک کو سنائی کھری کھوٹی، کہا- ان ممالک نے ہندوستان اور افریقہ کو لوٹا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Oct.

ماسکو، یکم اکتوبر: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو یوکرین کے ساتھ جنگ میں جیتنے والے چار علاقوں لوہانسک، ڈونیسک، کھیرسان اور زاپروڑیا کو روس میں شامل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی روس نے اب یوکرین کے 15 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس خوشی میں کریملن میں منعقدہ ایک عظیم الشان پروگرام میں پوتن نے مغربی ممالک کو جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے بھارت اور افریقہ جیسے ممالک کو جم کر لوٹا ہے۔
صدر پوتن نے کہا، ان ممالک نے غلاموں کی تجارت کی۔ مقامی امریکیوں کا قتل کیا۔ ہندوستان اور افریقہ جیسے ممالک کو لوٹا۔ برطانیہ اور فرانس نے چین کے خلاف جنگ کی۔ تمام ممالک کو نشے میں جھونک دیا۔ پورے گروپ کو جان بوجھ کر انتہا پسند بنا دیا۔ زمین اور وسائل کو بچانے کے لیے جانوروں کی طرح انسانوں کا شکار کیا۔ یہ انسان کی فطرت، سچائی، ا?زادی اور انصاف کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اپنے مفاد کے لیے کسی بھی دوسرے ملک میں حکومت مخالف تحریکوں کو ہوا دیتے ہیں۔ وہاں کی حکومتیں گرانے کی فراق میں رہتے ہیں۔ یہ کتنا بڑا تضاد ہے کہ مغرب نے سچائی، ا?زادی اور انصاف کی قیمت پر ہندوستان جیسے ملک کو لوٹا۔ مغرب نے اپنی نوا?بادیاتی پالیسی کا ا?غاز قرون وسطیٰ میں کیا تھا۔
پوتن کی تقریر کے دوران زاپرڑیا سے خوفناک خبر ا?ئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو جب روس زاپروڑیا کو اپنا حصہ بنا رہا تھا تو اس کے فوجی شہر پر حملہ کر رہے تھے۔
یوکرین حکومت کے مطابق روسی حملے میں 30 افراد ہلاک اور 88 زخمی ہوگئے۔ زاپروڑیا کے علاقائی گورنر اولیکزاندر استارکھ نے بتایا کہ لوگوں کا ایک قافلہ روس کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران روسی افواج نے حملہ کیا۔