پپرا میں دسویں جماعت کے طالب علم کا گلا ریت کر قتل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

موتیہاری، 6 اکتو: ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ میں گنے کے کھیت سے دسویں جماعت کے طالب علم کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔ اس کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت تھانہ علاقہ کے چکنیا گاوٓں کے آکاش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آکاش صبح اپنے گھر سے بائک سے نکلا تھا، لیکن شام میں بلوا من کے قریب نہر کنارے گنے کے ایک کھیت سے گلا ریتی ہوئی اس کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔
متوفی کے اہل خانہ بتایا کہ پنکج نامی نوجوان نے گاوٓں کے ہی آکاش سے پیسے ادھار لیے تھے۔ پیسے واپس کرنے کے لیے پنکج نے آکاش کو فون کیا تھا۔ آکاش پنکج سے پیسے لینے کا کہہ کر گھر سے نکلا تھا۔ کافی دیر تک آکاش گھر واپس نہیں آیا۔ اسی دوران شام کے وقت بلوا من کے پاس ایک نوجوان کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔ گھروالوں نے جا کر دیکھا تو آکاش کی گلا ریتی ہوئی لاش پڑی تھی۔ متوفی آکاش تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ وہ پپرا کے مہاویر ہائی اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ وہیں پپرا تھانہ انچارج نے بتایا کہ معاملے میں ایک نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ جلد ہی قتل کے وجوہات کا انکشاف کر لیا جائے گا۔