چاکلیٹ نٹ کیک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Oct۔

اجزا: اخروٹ، ایک کپ۔چینی، 1 کپ۔کوکنگ چاکلیٹ ،آدھا کپ۔بیکنگ پاؤڈر،چائے کا ایک چمچ۔بیکینگ سوڈا، آدھا چائے کا چمچ۔انڈے، 6 عدد۔ونیلا ایسنس چائے کا ایک چمچ
ترکیب: سب سے پہلے گول پین کو گریس کرکے ویکس پیپر بچھا لیں۔ اب چوپر میں اخروٹ ، چینی ، بیکنگ پاؤڈر اوربیکنگ سوڈا ملا کر چوپ کر لیں۔ اب اس میں انڈے اور ونیلا ایسنس ڈال کر خوب اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اب اس میکسچر کو پین میں ڈال کر اوون میں 350 ڈگری پر 30 منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ساس بنانے کے لئے آدھا کپ کوکونٹ اور اخروٹ کو پین میں ڈال کر سیٹ کر لیں۔
اب شہد شامل کر کے 350 ڈگری پر 7 سے 8 منٹ کے لئے رکھ دیں۔ جب یہ گولڈن براؤن ہوجائے تو اوون سے نکال کر خوب ٹھنڈا کر لیں۔ آخر میں کیک پر ساس ڈال دیں۔ مزیدار چاکلیٹ نٹ کیک تیار ہے۔ ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔