چھپرہ میں ایمیزون دفتر میں ملازم کو گولی مار کر 12 لاکھ کی لوٹ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

چھپرہ ، 06 اکتوبر:بہار کے چھپرہ میں بدمعاشوں نے جمعرات کے روز دن دہاڑے ایمیزون دفتر میں گھس کر وہاں موجود ایک ملازم کو گولی مار دی اور 12 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ اس کے بعد تمام ملازمین خوف وہراس کی وجہ سے چھپ گئے۔ زخمی اہلکار کو ابتدائی علاج کے بعد پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق آن لائن کمپنی ایمیزون کے ٹیم لیڈر روپیش کمار شرپسندوں کی گولیوں سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ایمیزون کے ملازم کا تعلق سیوان ضلع سے ہے۔ اس واقعہ کے بعد صدر ڈی ایس پی منیشور پرساد سنگھ ، مفصل انسپکٹر گجیندر پرساد ، ایڈیشنل ایس ایچ او وکاس کمار کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دی۔