چھ ریاستوں میں سات اسمبلی سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

نئی دہلی، 03 اکتوبر: الیکشن کمیشن نے پیر کو اعلان کیا کہ چھ ریاستوں میں سات خالی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان 6 نومبر کو کیا جائے گا۔
چھ ریاستوں میں جن سات اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں مہاراشٹر میں اندھیری (مشرق)، بہار میں موکاما اور گوپال گنج، ہریانہ میں آدم پور، تلنگانہ میں منگوڈ، اتر پردیش میں گولا گورکھناتھ اور اڈیشہ میں دھام نگر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن 7 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 15 اکتوبر کو ہوگی اور واپسی کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہوگی۔ 3 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔