کروڑوں کے سونا سمیت گرفتار دو ملزمان کو 14 دن قید

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Oct.

سلی گڑی، یکم اکتوبر : کروڑوں مالیت کے سونے کے ساتھ گرفتار میزو رم کے دو باشندوں کو سلی گوڑی کی عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے نام ون لال بھینا اور مالسماتلوانگ ہیں۔
ڈی آر آئی کے مطابق ان کی ٹیم کو موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کو ڈبروگڑھ-دہلی راجدھانی میں ایک آپریشن کر کے کوچ نمبر (بی-11) پر بیٹھے دو افراد کو مشتبہ طور پر پکڑا گیا۔ دونوں افراد کی تلاشی کے دوران اس کے جوتوں سے چار سونے کے بسکٹ نکالے گئے۔ جس کا وزن دو کلو ہے۔ ضبط کیے گئے سونے کی مارکیٹ قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ 25 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے بعد جب دونوں ملزمان سے سونا سے متعلق درست دستاویزات دکھانے کو کہا گیا تو وہ نہیں دکھا سکے۔ اس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساتھ ہی مزید کارروائی کرتے ہوئے سلی گوڑی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں رکھنے کی ہدایت دی۔