Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

5 جی ڈیجیٹل کامدھینو، جیو سروس دسمبر تک پورے ملک میں : مکیش امبانی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Oct.

نئی دہلی، یکم اکتوبر: ملک میں الٹرا ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو انڈین موبائل کانگریس-2022 (آئی ایم سی) میں 5G سروس کا آغاز کیا۔
اس موقع پر نجی شعبے کی دو بڑی موبائل کمپنیوں نے ملک میں 5G موبائل سروس شروع کی ہے۔ ایئرٹیل نے وارانسی اور احمد آباد کے ایک گاؤں سے جیونے 5 جی سروس شروع کی ہے۔ اس دوران اتر پردیش اور گجرات کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آ ر ا ٓ ئی ایل) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ 5G ڈیجیٹل کامدھینو ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ہندوستانیوں کی زندگی میں صحت، دولت اور خوشی لائے گی۔ اس سے آسان اور سستی صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ امبانی نے کہا کہ Jio کی 5G سروس دسمبر تک ملک کے کونے کونے میں پھیل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں 5G وہ بنیادی ٹیکنالوجی ہے جو 21ویں صدی کی دیگر ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، بلاک چین اور میٹاورس کی مکمل صلاحیت کو کھولنے میں مدد کرے گی۔
قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ 6ویں انڈیا موبائل کانگریس 2022 (آئی ایم سی) میں 5G سروس کا آغاز کیا۔ اس کے ساتھ 1 سے 4 اکتوبر تک چلنے والے ا ٓئی ایم سی 2022 کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی وشنو بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper