Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ارجنٹینا کے خلاف فتح کے بعد جشن میں ڈوبا سعودی عرب، حکومت نے کیا چھٹی کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

ریاض، 23 نومبر:فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک بڑے اپ سیٹ میں 1-2 سے شکست دے دی ہے۔ اس تاریخی فتح کے بعد پورے سعودی عرب میں جشن کا ماحول ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے اس جیت کی خوشی کو دوبالا کرتے ہوئے پورے ملک میں شہریوں کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیم کی اس تاریخی فتح پر شاہ سلمان نے سعودی عرب میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس فتح کی خوشی میں 23 نومبر کو سعودی عرب میں تعطیل رہے گی۔ یہ چھٹی تمام سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ تمام طلباء￿ کو دی گئی ہے۔
بتادیں کہ ارجنٹینا کی ٹیم گزشتہ 36 میچوں سے ناقابل تسخیر تھی لیکن اس میچ میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں پہلے ہاف کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم 0-1 سے ا?گے تھی تاہم دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح السہری نے 48ویں منٹ میں گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے ساتھ ہی 53ویں منٹ میں ہی سعودی عرب کی ٹیم نے اس برتری کو دگنا کردیا۔ ٹیم کی جانب سے دوسرا گول سالم الداوسری نے کر کے ٹیم کو 1-2 کی برتری دلائی۔ اس برتری کے بعد سعودی عرب نے کوئی بھی گول نہ کھاتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔
اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی سعودی عرب کی ٹیم کی ناک ا?و?ٹ راو?نڈ میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی میں ہے۔ ان کے علاوہ اس گروپ میں میکسیکو اور پولینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ اگر سعودی عرب ان دونوں ٹیموں میں سے کسی کو بھی شکست دیتا ہے، تو وہ ناک ا?و?ٹ راو?نڈ تک پہنچنے کا بڑا دعویدار بن جائے گا۔
سعودی عرب کی فتح کے بعد ٹیم کے شائقین کافی پرجوش نظر ا?ئے۔ ایک مداح نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ کھلاڑی بہت پرجوش تھے اور انہوں نے ارجنٹینا کو ہرا دیا۔ وہ ایک کھلاڑی پر اعتماد کر رہے تھے، ہم نے ایک ٹیم کے طور پر مقابلہ کیا اور ہم نے انہیں شکست دی، ہم بہت خوش ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے قطر جانے والے ایک مداح فہد الکنانی نے کہا: ’’اس دوسرے گول کے بعد، میں نے سوچا کہ ہم 1-4 سے جیت سکتے ہیں۔‘‘ میں اپنے کچھ دوستوں کی طرح پریشان نہیں تھا۔ ہمیں صرف دفاع کرنا تھا۔ سارا دباو? ارجنٹینا پر تھا۔ سعودی عرب کی جیت کے ہیرو صالح السہری اور سالم الداوسری تھے جنہوں نے ایک ایک گول کیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے میچ کا واحد گول کپتان لیونل میسی نے کیا۔

About the author

Taasir Newspaper