Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

اردو دنیائے صحافت کے انمول رتن،صداءے حسینی روزنامہ کے ایڈیٹر سید جعفر حسین صاحب اور عوامی نیوز کے ایڈیٹر جناب ڈاکٹر ریحان غنی صاحب کو پرنسپل حسینی علم ڈگری کالج و سابق چیرمین اردو اکیڈمی آندھراپردیش کے ہاتھوں ایوراڈ سے سرفراز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

خصوصی رپورٹ تاثیر ۔کام/ اردو دنیائے صحافت میں یوں تو ہزاروں نام آپ صحافیوں کے نزدیک ہیں، ہندوستان بھر کے صحافیوں پر ایک طاءیرانہ نظر ڈالیں اور دیکھیں تو آجکی صورت حال میں الیکٹرانک میڈیا ہو یا کے پرنٹ میڈیا تمام میڈیا اب گودی میڈیا کی حیثیت سے کام کرنے میں ذرا بھی کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے ہیں اسلیے کے کل تک میڈیا اپنی ذمدارای بحیثیت امین صحافی کے کیاکرتے تھے مگر آج چند ہی ایسے صحافی ہیں جنکے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے اور انہیں احترام سے دیکھا جاتا ہے انہی صحافی میں ایک خاموش مزاج استاد صحافی ریحان غنی صاحب، ایڈیٹر عوامی نیوز پٹنہ ہیں اور صداءے حسینی روز نامہ (خبر بشکریہ باقر، سفیر) کے سید جعفر حسین صاحب ایڈیٹر ان چیف ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اردو دنیائے صحافت کو دی ہے اور بہار میں، تلنگانہ میں آپ کا قد صحافی برادریوں میں اعلی ہے’اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ڈاکٹر مختار احمد فردین نے حیدرآباد آمد پر استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیمنار میں تشریف لائے ہیں آپ اپنے پروگرام کو بحسن وخوبی انجام دے لیں پھر اردو صحافت جشن اردو دو سو سالہ پر گفتگو کریں گے اور آج اس گفتگو میں شامل ہوءے خصوصی طور سے الوطن کے ایڈیٹر ان چیف اقبال صبا صاحب، اورسینیر صحافی ایڈیٹر عوامی نیوز پٹنہ ریحان غنی صاحب، ڈاکٹر کفیل احمد صاحب، ڈاکٹر فہیم اشرف صاحب، ڈاکٹر آصف علی صاحب اور پروگرام کی صدارت فرمائے سابق اردو اکیڈمی چیرمین آندھرا پردیش ڈاکٹر شیخ محمد نعمان صاحب، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اپنے خیرمقدمی تقریر میں سبھوں کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شیخ محمد نعمان صاحب در حقیقت ہندوستان بھر سے آءے اردو زبان وادب کے سفیروں کی خدمت کرنا اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں اور انہیں خوشی ہوتی ہے
آج کے پروگرام کا دوسرا حصہ بھی اردو انمول رتن ایوارڈ سے ہی ہے اسلیے کے حسینی علم ڈگری کالج میں طالبات سے خطاب کرنے والے شخصیات میں ایڈیٹر عوامی نیوز ڈاکٹر ریحان غنی صاحب اور ایڈیٹر الوطن ٹاءیمز کے ایڈیٹر جناب اقبال صبا صاحب بھی ریحان غنی صاحب کے ساتھ شامل ہونا تھا اور نہیں ہوسکے اسلیے کے عزیز برنی صاحب نے صبح سے شام تک پروگرام کی ٹاءیمنگ  میں تبدیلی لاتے رہے اوربلاآخر شامل نہیں ہوءے، جس سے طالبات مایوس ہوءیں باوجود اس کے پروگرام نیا جوش و خروش اور حوصلے کے ساتھ جاری و ساری رہا اور کامیابی سے ہمکنار ہوا، قابلِ ستائش اور مبارکباد کے مستحق ہیں پرنسپل میڈیم اور طالبات و پروفیسر عبدالقدوس صاحب
ریحان غنی صاحب ایڈیٹر عوامی نیوز، سینر صحافی کی تہنیت گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے سابق چیرمین اردو اکیڈمی آندھراپردیش ڈاکٹر شیخ محمد نعمان صاحب ڈاکٹر مختار احمد فردین، ڈاکٹر آصف علی صاحب، ایڈیٹر ریحان غنی عوامی نیوز،پٹنہ اقبال صبا ایڈیٹر ان چیف الوطن، رانچی ڈاکٹر کفیل احمد، ماہر تعلیم، پرنسپل مانو ماڈل اسکول ، حیدرآباد ڈاکٹر فہیم اشرف ماہر ایڈمنسٹریشن ، حیدرآباد اور دیگر حضرات کی موجودگی میں اردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازے گئے اردو دنیائے صحافت کے نامور صحافی ریحان غنی صاحب انکے  خدمات زبان وادب اور تعلیمی و دیگرے مسائل کے ساتھ زبان وادب کے فروغ میں نمایاں رول ادا کرنے کا مثال رکھتے ہیں،
 آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس اور ڈپارٹمنٹ آف  لنگویجس کی جانب  سے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمنس حسینی علم میں آج  ماس میڈیا کی اہمیت پر سمینار منعقد ہوا تقریب کا آغاز طالبہ سارہ کی تلاوت کلام پاک اورطالبہ عزیمہ کی نعت پاک سے ہوا مہمان خصوصی جناب سید جعفر ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی و سفیر ٹی وی نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ مجھ سے قبل کے مقررین نے طالبات کو روزگار سے جڑنے کے لئے مختلف مشورے دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح آپ آمدنی سے جڑ جائیں اور دولت مند ہو جائیں لیکن میں یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو لڑکی بنا کر پیدا کیاہے تو  اسکا مطلب یہ ہیکہ آپ ایک مکمل خاتون بن جائیں اگر آپ لڑکا بننے کی کوشش کریں گے تو آپکی زندگی میں صرف تباہی ہی تباہی ہوگی اور کہا کہ آپکی تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا ،روزگار حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ایک اچھا انسان بننا ہے انسان کے زمرے میں عورت اور مرد دونوں آتے ہیں۔انہوں نے یہاں موجود خاتون اساتذہ اور یہاں با حجاب طالبات کو دیکھتے ہوئے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر بی سنیتا پدماوتی کی ستائش کی اسکے علاوہ  جعفر حسین نے ماس میڈیا کے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ آج یہ کہا جاتا ہے کے میڈیا بک چکی ہے لیکن یہ بات بھی جاننا بہت ضروری ہے کچھ ایسے بھی صحافی ہے جو قوم و ملت کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں انہوں نے طالبات کو میڈیا کے متعلق کو مفید مشوروں سے نوازا جعفر حسین نے سمینار کے آرگنائزر س اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔  اس تقریب کی نظامت ڈا کٹرعبدالقدوس اسسٹینٹ پروفیسر نے کی جناب جہانگیر قیاس نے اپنا کلا م پیش کیا جناب نصراللہ خاں صحافی،جناب ذوالفقار نورالدین،جناب محسن خاں صحافی نے بھی خطاب کیا۔صدارتی کلمات پرنسپل ڈاکٹر بی سنیتا پدماوتی نے پیش کئے۔ اس موقع پر جناب سید جعفر حسین  مہمان خصوصی کو مومینٹو پیش کرتے ہوئے انکی شال پوشی کی گئی ۔اسکے علاوہ دیگر صحافیوں کی بھی ہمت ا فزائی کرتے ہوئے ان کی صحا فتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی شال پوشی و تہنیت پیش کی گئی اس تقریب میں عزیز برنی صاحب شامل نہیں ہوسکے جبکہ عزیز برنی صاحب صبح سے ہی ہرپل وٹشاپ پر مسیج کیے کہ دو بجے تک آؤں گا اور پروگرام صبح کا سیشن 2/بجے رکھیں، طالبات کو مایوس ہاتھ آئی اور وہ تقریب میں طالبا ت کی کثیر تعداد سے خطاب نہیں کرسکے جبکہ انہی کے یہ میڈیا ماس کی اہمیت پر کلیدی خطبہ دینا تھا ایسا ایکبار ماضی میں بھی اسی طرح کے حسن و سلوک سے ڈاکٹر مختار احمد فردین کو گذرنا پڑا ہے، اردو دنیائے صحافت کو سمجھنا ہوگا اسلیے آجکی نسل نو تو لازماً سوال پوچھے گی اور آپ جوابدہ ہیں
آءیں پھر سے عہد کریں کہ ملت و قوم کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہرممکن کوشش اور محنت کریں گے تاکہ روشن مستقبل کے لیے محنتی طالبات والدین کا کالج کا اپنی کوششوں سے ملت و قوم کا نام روشن کرسکیں اور ملک کی ترقی و ذمداری اپنے کاندھوں پر لیکر خدمات انجام دینے کی تیاری کرلیں کل کی صبح آپ کی ہے
مجھے جانا ہے بہت اونچا حد پرواز سے

About the author

Taasir Newspaper