Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں پر تنقید کا ٹوئٹ کرنے پر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Nov.

اسلام آباد،12نومبر: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر سرکاری افسران کے خلاف مبینہ طور پر مہم چلانے کے کیس میں شہری کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔رواں برس اپریل میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اس وقت کے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری سے ختم ہوئی تھی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ٹرینڈز سامنے آئے تھے۔ایسے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بعض سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ان میں شامل کاشف فرید نے اسلام ا?باد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اب شہری کے خلاف مبینہ متنازع ٹوئٹس پر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے شہری کاشف فرید کی درخواست منظور کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ کہ ایف آئی آر کا مقصد اظہارِ رائے پر غیر قانونی سینسر شپ لگانا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اسلام ا?باد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ کسی بھی ٹرینڈ میں محض ٹوئٹ کرنے سے کوئی جرم سر زد نہیں ہوتا۔ اگر ٹوئٹ کرنے والے نے الفاظ میں کچھ غلط نہ کہا ہو تو جرم نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper