Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

اندور میں راہل گاندھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مٹھائی کی دکان سے ملا دھمکی آمیز خط

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.

اندور، 18 نومبر: بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کو اندور پہنچنے پر بم اے اڑا دینے کی دھمکی ملی ہے۔ جونی اندور تھانہ علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ مقامی پولیس اور کرائم برانچ خط چھوڑنے والے شخص کی تلاش میں ہیں۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کودیکھ کرملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔معلومات کے مطابق شہر کے جونی اندور تھانہ علاقہ میں واقع مٹھائی کی دکان پر ایک نامعلوم شخص مذکورہ دھمکی آمیز خط چھوڑ گیا تھا، جسے دکان چلانے والے نے جمعہ کی صبح پولیس کے حوالے کر دیا۔ خط میں اندور کے خالصہ کالج بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کے رکنے پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی (انٹلیجنس) رجت سکلیچا نے دھمکی بھرا خط موصول ہونے کی تصدیق کی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خط اجین سے آیا ہے۔ بھیجے گئے خط میں ایک ایم ایل اے کے نام کا ذہونا بتایا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ 1984 میں پورے ملک میں شدید فسادات ہوئے۔ سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ اس ماہ اندور میں مختلف مقامات پر خوفناک بم دھماکے ہوں گے۔ پورا اندور بم دھماکوں سے لرز اٹھے گا۔ بہت جلدہی راہل گاندھی کے اندور دورے کے وقت کمل ناتھ کو بھی گولی مار دی جائے گی۔ راہل گاندھی کو بھی راجیو گاندھی کے پاس بھیج دیا جائے گا۔ نومبر کے آخری ہفتے میں پورا اندور بم دھماکوں سے لرز اٹھے گا۔ راجواڑہ کو خاص نشانہ بنایا جا ئے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو برہان پور ضلع سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی اور یہاں سے یاترا 24 نومبر کو اندور پہنچے گی۔ اس دوران راہل گاندھی 24 نومبر کو خالصہ کالج کے اسٹیڈیم میں رات آرام کریں گے۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کسی شرارتی عنصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو لے کر کانگریس لیڈر اور کارکن کافی پرجوش ہیں۔ پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا سے تمام طبقات کے لوگ براہ راست جڑ رہے ہیں۔ مالوا خطے میں یاترا اپنے پورے شباب پر ہوگی۔ ہزاروں نوجوان بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنیں گے۔ اندور میں ہونے والے راہل گاندھی کی جلسہ عام میں بھی لاکھوں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہے لیکن دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد شہر میں چرچہ کا بازار گرم ہو گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper