Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – 22th Nov.

لاہور ، 22نومبر۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو انگلینڈ کے خلاف دسمبر میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کےلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیاہے۔ اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر محمد علی ٹیم میں نئے چہرے ہیں۔2005 کے بعد پہلی بار انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔ راولپنڈی پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا ، اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ کراچی اور پھر تیسرا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبد اللّٰہ شفیق، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رو¿ف اور امام الحق شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔فواد عالم ، حسن علی ، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔یہ سیریز پاکستان کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے اہم ہوگی۔ بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم اس وقت 51.85 کے اسکور فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔انگلینڈ ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، اظہر علی ، فہیم اشرف ، حارث رو¿ف ، امام الحق ، محمد علی ، محمد نواز ، محمد نواز وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شان مسعود اور زاہد محمود۔

About the author

Taasir Newspaper