Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

تل ابیب،23نومبر:ایران کا پڑوسی ملک آذربائیجان اب اسرائیل کا دوست بن گیا ہے جس کی وجہ سے ایران کی نیند حرام ہرسکتی ہے۔اس طرح اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے والاآذربائیجان پہلا شیعہ ملک بھی بن گیا۔ یہ فیصلہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم یائر لاپیدکی سفارتی فتح بھی کہی جارہی ہے۔
دریں اثناء آنے والے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اپنے حکمران اتحاد کو اکٹھا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان تین دہائیوں سے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔
باکو میں اسرائیل کا سفارت خانہ ہے لیکن آذربائیجان کا اسرائیل میں کوئی سفارت خانہ نہیں ہے۔ ایک سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم یائر لاپیدکے لیے واضح طور پر ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ لاپید نے اس نئی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی مسلم دنیا کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات بنانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper