آٹو موبائیل اسوسی ایشن آف انڈیا پٹنہ کے ملازمین کی ہڑتال جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Nov.

پٹنہ،24؍نومبر(پی کے پاٹھک)آٹو موبائیل اسو سی ایشن آف انڈیا ، پٹنہ شاخ کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ کر سبھی ملازمین مورخہ 2022.11.21 سے ہڑتال پر ہیں۔ ملازمین نے بتایا کہ پٹنہ دفتر کے سکریٹری مسٹر ٹی کے سنہا اور جوائنٹ سکریٹری مسٹر اے کے سنہا کے ذریعہ عمل در آمد ہو تا ہے۔خازن کے ذریعہ تنخواہ کا چیک سکریٹری کو بھیجا گیا ہے ۔ لیکن سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے ذریعہ چیک پر دستخط نہیں کیا گیا جس کی وجہ کر تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے۔ ملازمینکے تنخواہ کی ادائی گی نہیں ہو نے سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔