Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ این ایکشن ہیرو ‘ کا ٹریلر جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Nov.

ممبئی،آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ’ این ایکشن ہیرو ‘ کے فلمسازوں نے جمعہ کو ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ آیوشمان کھرانہ اس فلم کے ذریعے پہلی بار اداکار جیدیپ اہلاوت کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ آیوشمان کھرانہ ایک ایکشن ہیرو میں مانو نامی فلمی شخصیت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں ، جیدیپ اہلاوت سیاستدان بھورا سولنکی کے کردار میں ہیں ، جنہیں ریسلنگ کا بھی شوق ہے۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ آیوشمان فلم کی شوٹنگ کے لیے ہریانہ کے ایک گاؤں جاتے ہیں۔ گاؤں والے فلم کے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں، ہیرو کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ دریں اثنا اداکار سیاستدان بھورا سولنکی کے بھائی وکی سولنکی نامی لڑکے کے قتل کیس میں پھنس جاتا ہے۔ معاملہ بڑھتا دیکھ کرمانو ملک چھوڑ کر لندن بھاگ جاتا ہے ، لیکن بدلے کی آگ میں جلتا ہوا بھورا اس کے پیچھے لندن چلا جاتا ہے ، جس کے بعد دونوں کے درمیان چوہے اور بلی کا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ فلم کا ٹریلر مانو اور بھورا کے درمیان ہونے والی اس لڑائی کے گرد گھومتا ہے جس میں ایکشن کے ساتھ ساتھ تھرل بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے ٹریلر میں اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی بھی جھلک دکھائی دے رہی ہے ، جو فلم میں آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی نیرج یادو نے لکھی ہے۔ٹی سیریز اورکلرس یلو پروڈیکشنس کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کو مشترکہ طور پر آنند ایل رائے اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری انیرودھ آئیر نے کی ہے۔ ’این ایکشن ہیرو ‘ رواں سال 2 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper