Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.
ممبئی ،فلم اداکار اپارشکتی کھرانہ آج بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت بنا چکے ہیں۔ وہ فلم اداکار آیوشمان کھرانہ کے بھائی ہیں لیکن انہوں نے اپنے بھائی کے نام کا سہارا لیے بغیر اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی۔اپارشکتی کی پیدائش 18 نومبر 1987 کو چنڈی گڑھ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بطور معاون اداکار 2016 میں ریلیز ہوئی فلم دنگل میں قدم رکھا۔ اس فلم میں وہ گیتا-ببیتا کے کزن بھائی کے کردار میں نظر آئے۔ فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے بعد اپارشکتی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں معاون اداکار کے طور پر نظر آئے ، جن میں بدری ناتھ کی دلہنیا، ہیپی پھر بھاگ جائے گی، لوکا چھپی، جبریہ جوڑی وغیرہ شامل ہیں۔ ان سب کے علاوہ اپارشکتی نے ڈسکوری چینل پر نشر ہونے والے شو’یو ہیوبین وارن’ اور سونی ٹی وی پرنشر ہونے والے شو ‘سپر نائٹ وید ٹیوب لائٹ’ جیسے کئی شوز ہوسٹ کئے ہیں۔
اپارشکتی کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی اہلیہ کا نام آکرتی چوہان ہے۔ وہ اور آکرتی 27 اگست 2021 کو ایک پیاری بیٹی کے والدین بنے۔ اپارشکتی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتے ہیں، ان کی فین فالوونگ کافی لمبی ہے۔