Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

اگر ہماچل میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے توپھلوں اور سبزیوں پر ایم ایس پی کا نفاذ ہوگا: کے سی تیاگی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Nov.

شملہ، 6 نومبر:جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان کے سی تیاگی نے کہا ہے کہ اگر ہماچل میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو تمام پھلوں اور سبزیوں کے لئے ایم ایس پی دیا جائے گا۔ کانگریس نے ہماچل کے لوگوں سے اس کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔ ہماچل میں کسانوں کو ان کی مصنوعات پر صحیح ایم ایس پی ملے گا۔ کانگریس سیب کے کاشتکاروں کے تمام مسائل بھی حل کرے گی۔ وہ اتوار کو شملہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بغیر اپوزیشن اتحاد ممکن نہیں ہے۔ ہماچل اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کی قومی سطح پر کافی اہمیت ہے اور اس کا پیغام پورے ملک میں جانے والا ہے۔ ہماچل میں کانگریس کی جیت اپوزیشن کے اتحاد کے لئے بھی ضروری ہے۔ اس پہاڑی ریاست میں کانگریس کی جیت 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دروازے کھول دے گی۔
تیاگی نے کہا کہ آج ملک میں جس طرح کا ماحول بنا ہے اس کے لئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری ہے۔ آج خود مختار اداروں پر زبردست دباؤ ہے اور ای ڈی اور سی بی آئی اپوزیشن کو دبانے کے لئے مرکزی حکومت کے ہتھیار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے اور مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ نوجوان بھی بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد ان کا چہرہ ہے اور وہ سب کا ساتھ دیں گے۔کے سی تیاگی نے کہا کہ جب سے نتیش کمار نے این ڈی اے چھوڑا ہے، اپوزیشن لیڈر متحد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کے حق میں ہیں اور نتیش کمار کا ماننا ہے کہ کانگریس کے بغیر کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کو شکست دینا ملک کے لئے ضروری ہے۔
کے سی تیاگی نے کہا کہ وہ این ڈی اے کے سب سے پرانے حلیف ہیں اور وہ مایوس ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی قابل بھروسہ پارٹی نہیں ہے اور جو بھی پارٹی ان کے ساتھ گئی، بی جے پی کی طرف سے اسے ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بی جے پی کے ساتھ جاتے ہیں، انہیں نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک سیاسی موقع پرست پارٹی ہے اور اس نے ہمیشہ موقع پرستی کی سیاست کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper