Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.
تہران،17نومبر : ایران کے جنوب مغربی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی شہر ایذہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک مارکیٹ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران میں ایک مزار پر حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ داعش نے مزار پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔