Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

ایچ پی ملازمین پر چھٹنی کا خطرہ منڈلایا ، 6,000 لوگ اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

نئی دہلی، 23 نومبر:سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر فیس بک اور ایمیزن میں چھٹنی کے بعد ٹیک کمپنی ہیولیٹ،پیکارڈ(ایچ پی) نے بھی چار سے چھ ہزار ملازمی کو نوکری سے نکالنے کا علان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی اگلے تین سالوں میں بڑے پیمانے پر برطرفی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ درحقیقت، امریکہ میں کساد بازاری کے خدشے کے درمیان، بہت سی بڑی کمپنیاں اپنے اخراجات میں کمی کے لیے بڑے پیمانے پر چھنٹنی کر رہی ہیں۔ کمپنی نے اطلاع دی کہ اس کی چوتھی سہ ماہی کی آمدنی میں 11.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ ایچ پی ایک امریکی کمپیوٹر بنانے والی کمپنی ہے، جو دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ایچ پی سے پہلے، ٹویٹر، میٹا یعنی فیس بک، ایمیزون اور مائیکروسافٹ اور سیلز فورس سمیت کئی بڑی کمپنیوں نے اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے ملازمین کی چھٹنی کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper